سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری کردی گئی،آئندہ ہفتے 7 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بنچ ایک میں چیف جسٹس گلزاراحمد ،جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں،بنچ 2 جسٹس مشیر عالم ،جسٹس امین الدین اورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا،بنچ 3 میں جسٹس عمرعطابندیال ،جسٹس فیصل عرب اورجسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں ،بنچ 4 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہوگا،بنچ5 میں جسٹس مقبول باقر اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ،بنچ 6 جسٹس منظوراحمدملک اورجسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل ہوگا اوربنچ 7 میں جسٹس سجادعلی شاہ اورجسٹس منیب اخترشامل ہیں۔
کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس کی سماعت پیرکوہوگی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت بھی پیرکوہوگی ،پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیس کی سماعت منگل کوہوگی،کرنل (ر)انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف اپیل پر سماعت بھی منگل کوہوگی ۔