بینک قرضہ کیس ،نواز شریف کے کزنزکو عدالت میں پیش ہونے کی آخری مہلت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ لاہورنے کشمیر اور اتفاق ملز کیخلاف بینک قرضہ کیس میں نواز شریف کے کزنزکو پیش ہونے کی آخری مہلت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہورمیں کشمیر اور اتفاق ملز کیخلاف بینک قرضہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نواز شریف کے کزنز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نواز شریف کے کزنزکو پیش ہونے کی آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے کشمیر اور اتفاق ملز کیخلاف بینک قرضہ کیس کی سماعت15جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے جاوید ، طارق ، زاہد اور میاں شاہد شفیع کو طلب کر رکھا تھا۔