شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں،شیخ رشید

شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی ...
شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ چینی بحران کے ذمہ دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے،وزیراعظم عمران خان چینی چوروں کونہیں چھوڑیں گے،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہاتھاعید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی،شہبازشریف پچ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں،شہبازشریف مفاہمتی کرداراداکرناچاہتے ہیں لیکن عمران خان کوکوئی دلچسپی نہیں،انہوں نے کہاکہ نیب چھاپے کے وقت شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف جیل جائیں گے،ان کاکیس سنگین ہے،کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ سٹیل ملزمیں حکومت وہی کریگی جوسپریم کورٹ فیصلہ کریگی۔
شیخ رشید نے کہاکہ ملک غریب کیلئے بنااورمستفید چورہوئے،باہرزندگی گزارنامشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک،چائے نظر آتی ہے،حقیقت میں توان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے،انجن دھواں دے رہاہے،تصویرپرنہ جائیں،نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پرکیاگزررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹس میں کچھ نہ کچھ ریگ مال ضرور ماراگیاہے۔
شیخ رشید نے کہ پہلاوزیرہوں جس نے 5 روپے تک کی خریداری نہیں کی،وزیرریلوے نے کہاکہ بھارت نے 8 ڈرون حملے کیے،چین سے بھارت نے کوئی پنگانہیں لینا،انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزمافیاپٹرول کی قیمتیں بڑھنے کاانتظارکررہاہے،کل کابینہ اجلاس میں آٹا سکینڈل کا فیصلہ ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کاکوئی کردارنہیں دیکھ رہا،اپوزیشن جماعتوں کومیڈیامیڈیاکھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں۔