انگلینڈ کورونا کے سائے میں کرکٹ بحالی کیلئے کوشاں مگر اس کیلئے کتنی بھاری قیمت ادا کرے گا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلینڈ کورونا کے سائے میں کرکٹ بحالی کیلئے کوشاں مگر اس کیلئے کتنی بھاری ...
انگلینڈ کورونا کے سائے میں کرکٹ بحالی کیلئے کوشاں مگر اس کیلئے کتنی بھاری قیمت ادا کرے گا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے موذی وباءکورونا وائرس کے دوران ہی بحالی کرکٹ کا بیڑا تو اٹھا لیا ہے مگر اس کیلئے اسے خاصی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ رواں سیزن میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع کرنا چاہتا ہے جس کیخلاف ٹیسٹ سیریز تو جولائی میں ہوگی لیکن کیریبیئنز قرنطینہ کی غرض سے ایک ماہ قبل 9جون کو ہی انگلش سرزمین پر پہنچ جائیں گے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھی قبل ازوقت پہنچ کر 3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں، آئرلینڈ سے سیریزشیڈول اور ستمبر میں کینگروز کے آنے کی بھی توقع ہے، اس کرکٹ کیلئے انگلش بورڈ کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر 10ملین پاﺅنڈ خرچ ہوں گے، مہمان کرکٹرز کو لانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹس پر 5لاکھ پاﺅنڈ لاگت آئے گی، ہر وینیو پر 250کے قریب افراد موجود ہوں گے اور ان تمام کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
مہمان سکواڈز میں 15 کے بجائے ریزروز سمیت25کے قریب کرکٹرز اور ساتھ آفیشلز بھی شامل ہوں گے، ان کی رہائش اور کھانے کا اضافی خرچ بھی برداشت کرنا ہوگا،میدان سے باہر رہنے والے میڈیا کے ٹیسٹ تو نہیں ہوں گے لیکن ٹمپریچر چیک کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر اخراجات ہوگا۔انگلش بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد سے نشریاتی حقوق کے 120ملین پاﺅنڈز حاصل ہوں گے، اس لیے اضافی خرچ برادشت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مزید :

کھیل -