ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، اجمل وزیر

ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، اجمل وزیر
ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے، اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ ہم نے کاروبار میں جو نرمی کی ہے وہ ایس او پیز سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی کارروائی کی جائے گی۔
اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ہمیں اس وقت مشکل فیصلے کرنے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی سے نظامِ صحت پر بوجھ بڑھ جائے گا۔مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ نہیں چاہتے ہیں کہ سختی کریں لیکن مجبوری ہے کہ اس وبا کو شکست دینی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے مشکل حالات میں اوور سیز پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔