وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو نیب کی جانب سے تحریری سوالنامہ بھیج دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو نیب کی جانب سے تحریری سوالنامہ بھیج دیا گیا۔
نیب کی جانب سے سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیر خزانہ آپ نے روشن سندھ پروگرام میں سیکرٹری فنانس کی تجاویز کو نظرانداز کیوں کیا؟،روشن سندھ پروگرام فزیبلیٹی کے بغیر شروع کیوں کیاگیا؟۔چیف سیکرٹری کے پی سی ٹو کے تحت فزیبلٹی کی نشاندہی پر بھی توجہ کیوں نہیں دی گئی ؟،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سولر لائٹس کو ”غیرمعیاری “کہا اسے بھی نظرانداز کیوں کیاگیا؟۔
نیب کی جانب سے سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیایہ درست ہے سندھ ہائیکورٹ کی قائم کمیٹی کو بھی منصوبے پر مطمئن نہیں کر پائے تھے ؟،کیایہ درست ہے سکینڈل کے ماسٹر مائنڈشرجیل میمن کی ایما پر آپ نے فنڈز جاری کئے؟،سوالنامے میں کہاگیا ہے کہ شرجیل میمن من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کر کک بیکس وصول کرچکے ؟،شرجیل میمن کیساتھ کرپشن میں ملوث ملزم پلی بارگین سے رقم واپس بھی کرچکے کیا،کہیں گے؟۔
وزیراعلیٰ سندھ کو دو ہفتے میں تحریری جواب نیب راولپنڈی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،نیب کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی دوبارہ طلبی کافیصلہ تحریری جواب کی روشنی میں کیاجائے گا۔