عمران خان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے، عظمیٰ باری

عمران خان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے، عظمیٰ باری
عمران خان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے، عظمیٰ باری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، صرف ایک دن میں کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے، عمران خان جب سے آئے ہیں ان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ صادق اور امین ہے جو جعلی ہے، صادق اور امین خان جتنے جھوٹ بول کر آیا آج اس کی قیمت پاکستان بھگت رہا ہے، یہ کتنے امین ہیں آج الیکشن کمیشن ان سے پوچھ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ساتھ لندن جاچکے ہیں یہاں کے ٹارزن کہتے ہیں ہم کارروائی کریں گے، آپ آٹا چینی اور لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 21 مئی کو عثمان بزدار کے نام خط لکھا، خط میں ہے کہ بغیر پیپر رول ٓپ چیزیں خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چندہ بھی ہم دیں، کورونا سے لڑیں بھی ہم اور مریں بھی ہم عمران خان کچھ نہ کریں، یہ عجیب قانون ہے کہ عمران خان کےلئے اور شہبازشریف شریف کےلئے اور ہے ، ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جو ان کےلئے اور ہے اپوزیشن کےلئے اور ہو۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوآپریٹ نہیں کر رہے تھے لیکن ان کا کیس ختم کیا گیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کیس سے بری ہو گئے راجا پرویز اشرف آج بھی کیس بھگت رہے ہیں،

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -