سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1475 نئے کیس رپورٹ،19 مریض انتقال کر گئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1475 نئے کیس رپورٹ،19 مریض انتقال کر گئے
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1475 نئے کیس رپورٹ،19 مریض انتقال کر گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1475 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 19 مریض انتقال کرگئے ،سندھ میں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 634 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، مرادعلی شاہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے،صحت یاب مریضوں کی تعداد 18 ہزار 265 ہوگئی،انہوں نے کہاکہ کراچی سے 990 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سروسزہسپتال کراچی میں کورونایونٹ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل ہے وہ احتیاطی تدابیراپنائیں، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کرنے سے کوروناپھیل رہاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -