100دنوں میں کتنے پاکستانی کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بنے؟ اسد عمر نے تشویشناک اعدادوشمار جاری کردیئے

100دنوں میں کتنے پاکستانی کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بنے؟ اسد عمر نے تشویشناک ...
100دنوں میں کتنے پاکستانی کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بنے؟ اسد عمر نے تشویشناک اعدادوشمار جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سو دنوں میں انیس سو افراد جاں بحق ہوئے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرمیں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں وبا دنیا کے برعکس اتنی مہلک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں سے کورونا وائرس کے سبب 9 افراد کا انتقال ہوا،گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات ہے، ان 1935 میں سے ہر فرد اپنے گھروالوں کے لیے اہم تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جان جانا بھی ناقابل معافی ہے۔خیال رہے پاکستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین میں سامنے آنے والے مریضوں سے تجاوز کرچکی ہے۔
ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 91 ہزار 983 اور اب تک 1935 افراد جاں بحق ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ اموات اور مریض سامنے آئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 97 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جو اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں، تازہ اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1965 تک جا پہنچی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا اور 4734 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد بانوے ہزار کے قریب جا پہنچی ۔