سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 420 روپے کمی کے بعد 97ہزار200 روپے ہوگئی۔صرافہ ایسوایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 360 روپے کمی کے بعد 83 ہزار 333 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ 14 اپریل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔صرافہ ایسوسی ایشن نے اس وقت بتایا تھا کہ فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 076 روپے ہو گئی تھی۔

مزید :

بزنس -