سنتھیارچی کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام پر سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین بھی میدان میں آگئے

سنتھیارچی کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام پر سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب ...
سنتھیارچی کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام پر سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے بھی سنتھیا رچی کے الزامات کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون سستی شہرت کے لیے اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون نے مجھ پر مارنے پیٹنے کا الزام لگایا جو سراسر غلط ہے، سب کو معلوم ہے کہ میں انتہائی حساس طبیعت کا حامل ہوں اور خواتین کی بے پناہ عزت اور احترام کرتا ہوں۔مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ خواتین کو مارنے پیٹنے یا تشدد کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، سنتھیا رچی بتائیں کہ وہ 20 سال خاموش کیوں بیٹھی رہیں؟ 20 سال بعد سنتھیا رچی کے اچانک منظرعام پر آنے کی کیا وجوہات ہیں؟

مزید :

قومی -