”سخت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔“وفاقی وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران پریشان ہو جائیں

”سخت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔“وفاقی وزیر نے ایسی بات کہہ دی ...
”سخت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔“وفاقی وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران پریشان ہو جائیں

  

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاون کی طرف جارہے ہیں، عوام ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کر رہے، سخت لاک ڈاون کے فیصلے کرنے پڑیں گے۔مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ سیاحت نا صرف ملکی بلکہ مقامی معتات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے، ایس او پیز پر 10فیصد بھی عوام عمل نہیں کر رہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی کی عوام نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا۔

مزید :

قومی -