کورونا وائرس کے تازہ وار، دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ سے متعلق کس فیصلے کا امکان ہے؟ خبر آ گئی

کورونا وائرس کے تازہ وار، دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ سے متعلق ...
کورونا وائرس کے تازہ وار، دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ سے متعلق کس فیصلے کا امکان ہے؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ مختصر دورانئے کیلئے لگائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے مصباح الحق نے ساتھی کوچز اور ہیڈ آف پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق سے مشاورت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے کوچ مختصر دورانئے کا ٹریننگ کیمپ لگانے کے خواہشمند ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق سے بھی مشاورت ہوئی ہے۔

کھلاڑیوں کی کیمپ میں تعداد کے حوالے سے مصباح الحق بورڈ آفیشل کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ بائیو سیکیور انتظامات میں کیمپ لگانے کیلئے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو چیلنجز درپیش ہیں، کوروناوائرس کے بڑھنے کی وجہ سے بھی بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کے لیئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرنا مشکل لگ رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ فوری طورپر ایک ساتھ کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے کوئی خطرہ مول لینے کے حق میں نہیں تاہم کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر ٹریننگ میں تیزی آ گئی ہے ، پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کو نہیں روکا ہے جبکہ کھلاڑی بھی اپنے طور پر گراؤنڈ ٹریننگ کر کے خود کو ردہم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جون کے تیسرے ہفتے میں لگائے جانے کا پلان کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، اس سلسلے میں پاک انگلینڈ کرکٹ حکام کے درمیان دوسری ٹیلی کانفرنس اگلے ہفتے متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -