کن علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ابرِ رحمت کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

کن علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ابرِ رحمت کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات ...
کن علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ابرِ رحمت کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام اور رات کو خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی رات  اور اتوار کو دن کے وقت کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار سمیت سیالکوٹ ، نارووال ، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور خانیوال میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ میں ہفتہ کی رات کو بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص،عمر کوٹ ، حیدرآباد اور کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد اور جیکب آبادمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں ہفتہ کی رات کو  بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال ، دیر ، کالام، سوات، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

بلوچستان میں ہفتہ کی رات اور اتوار کو دن کے وقت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کی رات اور اتوار کو دن کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -