ایک اور رکن قومی اسمبلی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

ایک اور رکن قومی اسمبلی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
ایک اور رکن قومی اسمبلی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور ان کے بیٹے کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کوگھرپراپنااوربچوں کاٹیسٹ کرایاتھا جس کی آج (ہفتہ کو) رپورٹ آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ان کا اور ان کےبیٹے  کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسامہ قادری نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں جبکہ ان کا بیٹا کراچی میں ہے، انہوں نے سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے، تاحال ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -