’اب میں اس کی دولت انجوائے کرنا چاہتا ہوں‘ 81 سالہ بزرگ سے شادی کرنے والے 27 سالہ لڑکے کا ’بیوہ‘ ہونے کے بعد اعلان

’اب میں اس کی دولت انجوائے کرنا چاہتا ہوں‘ 81 سالہ بزرگ سے شادی کرنے والے 27 ...
’اب میں اس کی دولت انجوائے کرنا چاہتا ہوں‘ 81 سالہ بزرگ سے شادی کرنے والے 27 سالہ لڑکے کا ’بیوہ‘ ہونے کے بعد اعلان

  

بخارسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کا 81سالہ ہم جنس پرست پادری فلپ کلیمنٹس اس وقت عالمی سطح پر میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا جب اس نے رومانیہ کے 27سالہ لڑکے فلورین میرین کے ساتھ شادی رچا لی۔ لوگوں نے فلورین پر الزام لگایا کہ اس نے فلپ کی دولت کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کی۔ اب فلپ کی موت کے بعد یہ الزام درست بھی ثابت ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں فلپ کلیمنٹس کی رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک ہسپتال میں تنہائی کے عالم میں موت واقع ہو گئی جس کے بعد اس کی ’بیوہ‘ فلورین کا کہنا ہے کہ”میں زیادہ دیر تک اس کی موت کا سوگ نہیں منا سکتا۔ میں دو دن تک اس کے غم میں روتا رہا ہوں اور اب اس کی وراثت میں ملنے والی ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ کی رقم اور اس کی ماہانہ 2ہزار پاﺅنڈ پنشن سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوں۔“

فلورین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اپنے آنجہانی شوہر فلپ کلیمنٹس کے لیے دو دن رونا کافی ہے۔ اب میں اس کی جمع کی ہوئی رقم اور پنشن کے متعلق منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے فلپ کا 1لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا گھر بھی وراثت میں ملا ہے۔ میں اس کے متعلق بھی سوچ بچار کر رہا ہوں کہ اس کا کیا کروں۔ اسے فروخت کر دوں یا اس میں رہائش پذیر ہو جاﺅں۔“واضح رہے کہ فلپ کلیمنٹس 31مئی کو اچانک بیمار ہوا تھا اور دو روز بعد ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کوئی بھی فلپ سے ہسپتال میں ملاقات نہیں کر سکتا تھا چنانچہ وہ تنہائی میں ہی جہان فانی سے کوچ کر گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -