آپ کے چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

آپ کے چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ انتہائی دلچسپ ...
آپ کے چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) افعال اور عادات انسان کی شخصیت کا پتا دیتے ہیں۔ اب باڈی لینگوئج کے ایک ماہر نے چھینک مارنے کے انداز اور شخصیت کے درمیان تعلق کے بارے میں ایسا دلچسپ انکشاف کر دیا ہے کہ کسی نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق روبن کرموڈ نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ مختلف لوگ مختلف انداز میں چھینکتے ہیں اور ان کے چھینکنے سے ان کی شخصیت کے متعلق بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے روبن کرموڈ کی بیان کردہ تفصیل درج ذیل ہے:

معذرت خواہانہ چھینکنے والے لوگ

روبن کرموڈ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ چھینک مارنے سے پہلے یا بعد میں، حتیٰ کہ کچھ لوگ درمیان ہی میں دوسروں سے معذرت کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی شخصیت کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر زیادہ اثرانداز ہونا پسند نہیں کرتے۔ ایسے لوگ اپنی ذاتی میں گم رہنے والے نرم خو لوگ ہوتے ہیں۔

بلند آواز میں چھینکنے والے لوگ

بلند آواز میں زیادہ تر مرد ہی چھینکتے ہیں۔ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ بلند آواز میں چھینکنا ہی دنیا میں ان کے اہم ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ ایسے لوگ چھینک مارتے ہوئے منہ بھی کم ہی ڈھانپتے ہیں اور اپنی بلند چھینک پر فخر بھی کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں میں غوروفکر کرنے اور سوچنے کی عادت کم ہی پائی جاتی ہے۔

دھیمی آواز میں چھینکنے والے لوگ

ایسے لوگ دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں میں یا تو خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے یا پھر لوگوں کی نظروں میں آنے سے کتراتے ہیں۔ تاہم ایسے لوگ اپنا نکتہ نظر بیان کرنے میں نہیں ہچکچاتے۔

صوتی چھینک مارنے والے لوگ

ایسے لوگ چھینک مارنے سے پہلے ایک آواز نکالتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہیں کہیں بھی اور کسی کے بھی سامنے چھینکنے کا حق حاصل ہے مگر یہ لوگ سماجی طور پر نرم خو بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی ذات کے زعم میں مبتلا رہنے والے لوگ ہوتے ہیں۔

چھینک کو روکنے کی کوشش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چھینک کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے امن و سکون کا حتی الامکان خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے کوئی قضیہ کھڑا ہو۔ ایسے لوگ اپنے آپ سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور آسانی سے دوسروں سے متاثر نہیں ہوتے۔

کہنی منہ پر رکھ کر چھینک مارنے والے لوگ

ایسے لوگ قانون کی پیروی کرنے والے ہوتے ہیں۔جیسا کہ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ہدایت کی جا رہی ہے کہ اگر آپ کے پاس ٹشو یا کوئی اور رومال نہیں ہے تو آپ کہنی کو منہ کے سامنے رکھ کر کھانسیں اور چھینکیں۔ایسے لوگ خود آگہی اور اجتماعی شعور رکھتے ہیں لیکن بسااوقات انفرادی حیثیت میں زیادہ سوچ بچار کی صلاحیت کم رکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -