شہباز شریف کی گزشتہ 10 سال میں کتنی آمدن رہی اور ٹیکس کتنا دیا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

شہباز شریف کی گزشتہ 10 سال میں کتنی آمدن رہی اور ٹیکس کتنا دیا؟ حیران کن ...
شہباز شریف کی گزشتہ 10 سال میں کتنی آمدن رہی اور ٹیکس کتنا دیا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنی  گزشتہ 10 سال کی زرعی آمدن اور اس پر ادا کیے جانے والے ٹیکس کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا ہے۔

نیب دستاویز کے مطابق  شہبازشریف  نے 10سال کے دوران 8 کروڑایک  لاکھ ایک  ہزار 705 روپے کمائے جس پر انہوں نے مجموعی طور پر  1 کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا۔

2009میں  شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ اور ٹیکس  3 لاکھ 93 ہزار جمع کرایا، شہباز شریف نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی اور اسی برس انہوں نے سب سے زیادہ ٹیکس بھی ادا کیا ۔ انہوں نے 2011 میں  27 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔

نیب دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال میں شہباز شریف کی آمدنی کم ہوئی جس کے باعث انہوں نے ٹیکس بھی کم دیا۔ گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائے اور 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کرایا۔