ہیلتھ انسپکٹروں کا روپ دھار کر کورونا وائرس حفاظتی لباس پہنے ڈاکوﺅں کی لاکھوں روپے کی ڈکیتی

ہیلتھ انسپکٹروں کا روپ دھار کر کورونا وائرس حفاظتی لباس پہنے ڈاکوﺅں کی ...
ہیلتھ انسپکٹروں کا روپ دھار کر کورونا وائرس حفاظتی لباس پہنے ڈاکوﺅں کی لاکھوں روپے کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس بڑا انسانی المیہ بننے جا رہا ہے مگر ایسے میں بھی عاقبت نااندیش جرائم پیشہ افراد کے ہوش ٹھکانے نہیں آئے اور وہ اس موذی وباءکی آڑ میں بھی لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اب جنوبی افریقہ میں ہونے والی اس واردات ہی کو دیکھیں جہاں ڈاکوﺅں نے ہیلتھ انسپکٹروں کا روپ دھار کر کروڑوں روپے کی ڈکیتی کر ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واردات جنوبی افریقہ کے شہر پیٹرمیرٹزبرگ میں واقع ایک پنشن پے آﺅٹ پوائنٹ پر ہوئی۔
4ڈاکوﺅںنے طبی عملے کی طرح حفاظتی لباس پہن رکھا تھا۔ انہوں نے پنشن پے آﺅٹ پوائنٹ پر جا کر کہا کہ وہ ہیلتھ انسپکٹر ہیں اور عمارت کو ڈس انفیکٹ کرنے اور دیگر ذمہ داریاں نبھانے آئے ہیں۔ اس بہانے وہ عمارت کے اندر داخل ہو گئے اور منیجر سمیت عملے اور اندر موجود پنشنرز کو یرغمال بنا لیا اور 9ہزار 392پاﺅنڈ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے تمام رقم پے آﺅٹ پوائنٹ کی سیف الماری سے نکالی، جس کی چابی انہوں نے گن پوائنٹ پر منیجر سے حاصل کی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔