آدمی نے موبائل فون کا چارجر مردانہ عضو میں ڈال لیا، سرجری کرنے والے ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

آدمی نے موبائل فون کا چارجر مردانہ عضو میں ڈال لیا، سرجری کرنے والے ڈاکٹر بھی ...
آدمی نے موبائل فون کا چارجر مردانہ عضو میں ڈال لیا، سرجری کرنے والے ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص شدید پیٹ درد کے ساتھ ہسپتال آیا اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے ہیڈ فونز نگل لیے ہیں جس سے اس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا ہے، تاہم جب ڈاکٹروں نے اس کا ایکسرے کیا تو ایساشرمناک انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر گواہٹی میں پیش آیا ہے۔ درحقیقت اس نوجوان نے ہیڈفونز نہیں نگلے تھے بلکہ موبائل فون چارجر کی تار خودلذتی کے دوران اپنے عضو مخصوصہ میں ڈال دی تھی جو اس کے مثانے میں چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹروں نے اس کا ایکسرے کیا تو یہ بات ان کی سمجھ سے باہر تھی کہ نوجوان کے دعوے کے مطابق منہ سے نگلنے سے یہ تار اس کے مثانے تک کیسے پہنچ گئی۔ جب انہوں نے نوجوان سے سچ بولنے کو کہا تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ خودلذتی پر مبنی ایک عجیب و غریب گیم کے دوران یہ تار اپنے عضو میں ڈال بیٹھا تھا۔ ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے مثانے سے یہ تار نکالی جو 2فٹ لمبی تھی۔ نوجوان کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر ولی الاسلام کا کہنا ہے کہ ”ہم اب تک نہیں سمجھ سکے کہ اس نوجوان نے کیسے اتنی لمبی تار اپنے عضو میں ڈال لی۔ اس طرح کا کیس میں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار دیکھا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -