دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کا مثالی کردار، ہزاروں پاکستانیوں کی امداد کی گئی:راجہ محمد سرفراز

دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کا مثالی کردار، ...
دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کا مثالی کردار، ہزاروں پاکستانیوں کی امداد کی گئی:راجہ محمد سرفراز

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے سابق صدر اور ممتاز بزنس مین راجہ محمد سرفراز نے کہا ہے کہ حالیہ لاک ڈاﺅن اور کورونا وبا کے دنوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیابھر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ امارات میں مقیم وہ پاکستانی جو بے روزگار ہوگئے ہیں یا جن کے ویزے ختم ہوگئے ہیں پاکستانی قونصلیٹ دبئی انہیں جلد از جلد وطن بھجوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

راجہ محمد سرفراز نے کہا کہ لاک ڈاﺅن اور وباءکے دنوں میں پاکستانی قونصلیٹ دبئی نے یہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی ہے خاص طور پر لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچایا گیا ہے اور ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اب قونصلیٹ اپنی حتی المقدور کوشش کررہی ہے کہ یہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد پاکستان پہنچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں قونصلیٹ اور سفارتخانہ پاکستان اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

راجہ محمد سرفراز نے امارات میں مقیم اپنی ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کریں۔ انشاءاللہ سب کو پاکستان جانے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کی احسن کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -