پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب کے والدین انتقال کرگئے
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر سردار جاوید یعقوب کے والدین گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے۔
چند دن قبل والدہ کا انتقال ہوا، ابھی لواحقین اس صدمہ سے سنبھل نہ پائے تھے کہ ان کے والد بھی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ سردار جاوید یعقوب کے والد کا نام سردار محمد یعقوب جبکہ والدہ کا نام فاطمہ یعقوب تھا۔ ان دونوں کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے تمام یونٹس اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی طرف سے سردار جاوید یعقوب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ فرداً فرداً سینکروں لوگوں نے سردار جاوید یعقوب سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا۔
تمام تعزیت کرنے والوں نے لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحومن کے لئے دعائے مغفرت کی۔ پی پی پی یو اے ای کے جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین اور پی پی پی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے بطور خاص سردار جاوید یعقوب سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے بھی تعزیت کا پیغام پہنچایا۔