کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کرچکی ،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا 

کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کرچکی ،شہباز ...
کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کرچکی ،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر او ر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر تعزیت وافسوس کا اظہارکرتاہوں اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنےایک  بیان میں میاں شہبا زشر یف نے کہا کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دورہوجانی چاہئےتھی، کورونا وبامیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے،اِنہیں تیار کیاجائے اور  آگاہی دی جائے، ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے۔میاں  شہبازشریف نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

مزید :

قومی -