وسیم خان نے پی سی بی کے 55 ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے کے بعد ایک اور شاندار اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

وسیم خان نے پی سی بی کے 55 ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے کے بعد ایک اور شاندار ...
وسیم خان نے پی سی بی کے 55 ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے کے بعد ایک اور شاندار اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور گراؤنڈ سٹاف کی مدد کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آئندہ تین ماہ میں اپنے ذاتی اخراجات میں سے 15 لاکھ روپے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے، یہ میری طرف سے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ سٹاف کی مدد کرنے کیلئے قائم کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگر اس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کیلئے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے صرف ایک لاکھ روپے یا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کیا جائے گا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وسیم خان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان کی جانب سے آگے بڑھ کر مثال قائم کرنا قابل ستائش ہے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -