لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا معاملہ،سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو اہم ہدایات جاری کر دیں

لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا معاملہ،سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو ...
لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا معاملہ،سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو اہم ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تمام ڈویژنل افسران کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار شہر کی تمام مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس اور دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت کر دی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل افسران کو لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار شہر کی تمام مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔