سندھ میں پرائمری سکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرانے کا منصوبہ تیار

سندھ میں پرائمری سکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرانے کا منصوبہ تیار
سندھ میں پرائمری سکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرانے کا منصوبہ تیار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کیلئے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک کے طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی جس کیلئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نام کی ایپ تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن ایجوکیشن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم نے بتایا کہ ریاضی، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے جب کہ آن لان کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چھٹی سے 12 ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے۔

مزید :

قومی -