عمران خان حکومت دے کول ہر مسئلے دے دو حل، ایک سنتھیا تے دوجا شہباز گل۔۔۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے پھلجڑی چھوڑ دی

عمران خان حکومت دے کول ہر مسئلے دے دو حل، ایک سنتھیا تے دوجا شہباز ...
عمران خان حکومت دے کول ہر مسئلے دے دو حل، ایک سنتھیا تے دوجا شہباز گل۔۔۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے پھلجڑی چھوڑ دی

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت دے کول ہر مسئلے دے دو حل، ایک سنتھیا رچی تے دوجا شہباز گل، سنتھیا اور گل کی جوڑی عمران خان نیازی کی ذہنی کیفیت کی عکاس ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ خان صاحب جو سوچتے ہیں وہ شہباز گل اورسنتھیا رچی کی زبان پر آجاتا ہے، نیازی گٹھ جوڑ سیاست کو غلیظ، سیاستدانوں کو  گندہ اور جمہوریت کو ناکام کرنے کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن شہباز گل کو سیاستدانوں کی کردار کشی پر لگایا جاتا ہے تو  دوسرے دن سنتھیا سامنے آ جاتی ہے،سنتھیا رچی دراصل شہباز گل کا انگریزی ورژن ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان تنقید یا صحافی سوال کریں تو خان صاحب ہوں یا شہباز گل، اِن کے منہ سے گالی ہی نکلتی ہے،عمران خان نے پہلے سیاست میں آلودگی پھیلائی اب تعفن پھیلا رہا ہے۔ سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس شخص نے ہماری سیاسی اور معاشرتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، پوری قوم اٹھے اور سماج دشمن، قوم دشمن اور جمہوریت دشمن نیازی ٹولے کا محاسبہ کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چنیوٹ -