”یہ دونوں تو بھنگی ہیں“ یووراج سنگھ نے اپنے ہی ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں ایسا کیوں کہا کہ ان پر مقدمہ ہی درج کروا دیا گیا؟ حیران کن خبر آ گئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں کو ’بھنگی‘ کہہ دیا جبکہ ان کیساتھ روہت شرما بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے میں پیش پیش رہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام پر گفتگو کے دوران یوزویندر چاہل اور کلدیپ یادیو کو بھنگی کہہ دیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے جب یووراج سنگھ کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں چاہل اور کلدیپ نے رقص کیا تو یووراج بولے دونوں بھنگی ہیں۔
یووراج سنگھ کے ساتھ روہت شرما بھی دونوں کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے میں پیش پیش رہے اور انہوں نے بھی کلدیپ اور چاہل کو آڑے ہاتھوں لیا۔یووراج سنگھ کے الفاظ پر دلت انسانی حقوق کے وکیل رجت کلسن نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یووراج سنگھ نے کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ یاد رہے کہ یووراج سنگھ نے آخری میچ 2017ءمیں کھیلا تھا جبکہ 17 سالوں پر مشتمل کیریئر میں انہوں نے 304 ون ڈے میچز میں 8701 رنز بنائے اور 111 وکٹیں حاصل کیں۔