متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ...
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں پھنسےپاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا، وزیر ہوا بازی غلام سرور نے پی آئی اے کو کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایات کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لینے کے بعد وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے پی آئی ایانتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مسافروں کو شائع کردہ کرائے پر ٹکٹ دستیاب ہوں اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ٹریول ایجنٹس مسافروں سے زائد کرایا وصول نہ کریں۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے۔پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ رش کے باعث دبئی، ابوظہبی میں قونصل خانوں اورایجنٹوں کوبھی اجازت دی تھی، تاہم فوری طور پر ہی اطلاعات آئی شروع ہو گئیں کہ کچھ ایجنٹس کی جانب سے دو ہزار سے بھی زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے یہ کہہ کر کہ پی آئی اے کا کرایہ بڑھ گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے اس دئیے گئے تاثر کی شدید تردید کی ہے کہ پی آئی اے کے کرائے نہیں بڑھے اور اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہی ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔مسافروں کی معلومات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے توفوری طورپر پی آئی ا ے کےکنٹری منیجرشاہدمغل+971509724789 یامنیجرابو ظہبی مظہرعباسی +971569064363 یا پسینجر سیل منیجر +971544040669 کو مطلع کریں یاپی آئی ا ے ٹکٹوں کی معلومات اور حصول کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -