”مجھے اور پریرا کو آئی پی ایل میں جس نام سے پکارا جاتا تھا، اس کا مطلب اب معلوم ہوا ہے اور میں بہت غصے میں ہوں“ دونوں کو کس نام سے پکارا جاتا تھا؟ ڈیرین سیمی نے شرمناک انکشاف کر دیا

”مجھے اور پریرا کو آئی پی ایل میں جس نام سے پکارا جاتا تھا، اس کا مطلب اب ...
”مجھے اور پریرا کو آئی پی ایل میں جس نام سے پکارا جاتا تھا، اس کا مطلب اب معلوم ہوا ہے اور میں بہت غصے میں ہوں“ دونوں کو کس نام سے پکارا جاتا تھا؟ ڈیرین سیمی نے شرمناک انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں نسلی تعصب پر مبنی نام سے پکارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈیرن سیمی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں سن رائزر حیدرآباد کیلئے کھیلتا تھا تو مجھے اور سری لنکا کے کھلاڑی تھیسارا پریرا کو ’کالو‘ کہا جاتا تھا۔مجھے لگتا تھا ’کالو‘ کا مطلب طاقتور گھوڑا ہوتاہے لیکن اب اس کے اصل معنی معلوم ہوئے جس پر میں بہت غصے میں ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹ بورڈز سے امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست َمنی سوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت ہوگئی تھی، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے امریکہ میں شدید احتجاج کیا جاری ہے۔

مزید :

کھیل -