دو ہزار افراد تو کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں؟ڈاکٹر نفیسہ شاہ پھٹ پڑیں

دو ہزار افراد تو کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو ...
دو ہزار افراد تو کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں؟ڈاکٹر نفیسہ شاہ پھٹ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں؟ 2000 کے قریب انسان تو کورونا وباء کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل ہے، کورونا مریضوں کی تعدادایک لاکھ کے قریب ہےپھر بھی نالائق وزیراعظم حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اسد عمر کی پریس کانفرنس سے عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں وباء کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں،عمران خان اور اسد عمر کا یہ کہنا کہ کورونا کے پاکستان میں اثرات بہت کم ہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کا نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ ان کی سوئی ابھی تک لاک ڈاؤن کے خلاف اٹکی ہوئی ہے، کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود وزیراعظم خوابِ خرگوش میں محو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز چین کے کیسز سے تجاوز کر چکے ہیں مگر نالائق وزیراعظم نے اس وباء سے نمٹنے کے لئے کوئی موثر پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔