سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا
سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے خلاف ٹوئٹ اور الزمات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارت خانے کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کومناسب خدمات اورسپورٹ فراہم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذاتی حیثیت میں مقیم بعض امریکیوں کے معاملات پر وہ تبصرہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

قومی -