سنتھیا رچی کا ڈرامہ اس لئےرچایاجا رہا ہے کیونکہ ۔۔۔۔پیپلز پارٹی کےرہنما چوہدری منورانجم نےحیران کن دعویٰ کردیا

سنتھیا رچی کا ڈرامہ اس لئےرچایاجا رہا ہے کیونکہ ۔۔۔۔پیپلز پارٹی کےرہنما ...
 سنتھیا رچی کا ڈرامہ اس لئےرچایاجا رہا ہے کیونکہ ۔۔۔۔پیپلز پارٹی کےرہنما چوہدری منورانجم نےحیران کن دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہاہے کہ سلیکٹڈ کی نالائقی چھپانے کے لئے سنتھیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے مگر سلیکٹڈ نالائق وزیراعظم کی کون کونسی نالائقیاں چھپائیں گے؟۔

تفصیلات کے مطابق  چوہدری منور انجم نے کہا کہ سنتھیا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی اہم کردار ہیں ،سوال یہ ہے کہ سنتھیا رچی کس ویزے پر اتنے عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں؟وہ کسی کی مہمان ہیں اور ان کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم جوئی کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کی گھٹیا مہم جوئی سے نالائق وزیراعظم کی نالائقی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ چوہدری منور انجم نے کہاہے کہ سلیکٹڈ کی نالائقی چھپانے کے لئے سنتھیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے مگر سلیکٹڈ نالائق وزیراعظم کی کون کونسی نالائقیاں چھپائیں گے؟۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -