کورونا وائرس، دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی،  مرنے والوں کی شرح کتنے فیصد ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

کورونا وائرس، دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی،  مرنے والوں کی شرح ...
کورونا وائرس، دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی،  مرنے والوں کی شرح کتنے فیصد ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 4 لاکھ 126 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں  جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 20 ہزار 143 ہوگئی ہے۔ اب تک 33 لاکھ 88 ہزار 223 افراد کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے کلوزڈ کیسز کے جائزہ کے مطابق اب تک اس وبا کا نشانہ بننے والے 89 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 فیصد جان کی بازی ہارے ہیں۔ خیال رہے کہ جس وقت امریکہ اور یورپ میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلی تھی تو اس وقت اموات کی تعداد کی شرح 22 فیصد تک چلی گئی تھی۔

مزید :

کورونا وائرس -