تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے لوڈ شیڈنگ کے دوران گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کرادی 

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے لوڈ شیڈنگ کے دوران گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے لوڈ شیڈنگ کے دوران گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کرادی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے لوڈشیڈنگ کے دوران رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کرادی۔

جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری فضل الٰہی بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شہریوں اور پولیس کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پہنچے۔ایم پی اے نے واپڈا حکام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کا کہا اور بجلی بحال کی۔بجلی بحالی کے بعد شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام واپڈا اہلکاروں کو بجلی لوڈشیڈنگ کرنے پر گریبان سے پکڑیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ واپڈا حکام لوڈ شیڈنگ کی بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرے،اپنے حلقے میں بجلی گیس لوڈشیڈنگ ہرگز بردداشت نہیں کرسکتے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -