مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو بڑا دھچکا ، ایک اور اہم رہنما تحریک انصاف کو ’پیارا‘ ہوگیا  

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو بڑا دھچکا ، ایک اور اہم رہنما تحریک انصاف کو ...
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو بڑا دھچکا ، ایک اور اہم رہنما تحریک انصاف کو ’پیارا‘ ہوگیا  

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاو ن خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ریاستی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے،مخالفین واضح شکست دیکھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں،اسی لئےتحریک انصاف کی قیادت پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام عائد کئے جا رہے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کی روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شمولیت وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر اظہار اعتماد ہے،پی ٹی آئی قیادت کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی ،انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وسطی باغ گہل چھپڑیاں سےمسلم لیگ ن آزاد کشمیر اوورسیز کے مرکزی رہنماء سردار عرفان عزیز سدوزئی،سابق امیدوار اسمبلی وسینئر رہنما ن لیگ آزادکشمیر سردار طاہراقبال خان نے ن لیگ سے مستفیٰ ہو کر سینکڑوں ساتھیوں سمیت سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرمیں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر مرکزی دپٹی سیکریٹری جنرل سردار مرتضیٰ علی احمد اور رہنماء تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار افتخار رشید چغتائی بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیرآئندہ انتخابات میں بھرپورانداز سے فتح سے ہمکنار ہوگی اور برسرِ اقتدار آ کر کرپشن کا خاتمہ کر کے حقیقی معنوں میں فلاحی حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنما سمجھتے ہیں کہ روایتی سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کا ہمیشہ استحصال کیا ہے،سیاست کو دولت کمانے کا ذریعہ بنانے والوں نے ہمیشہ کرپشن کو فروغ دیا اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،تحریک انصاف اقتدار میں آکر اداروں کے وقار کو بحال کرتے ہوئے ترقی کے نئے باب کھولے گی ،پی ٹی آئی کے دیرینہ ورکرز ہماری اصل قوت اور طاقت ہیں ،شکست خوردہ عناصر پی ٹی آئی کے ویژن اور کارکنوں کی کمٹمنٹ سے خوفزدہ ہیں ،مخالفین جان لیں کہ کشمیری عوام اب کسی جھوٹے پراپیگنڈے اور سنہرے خوابوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -