مانگامنڈی، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کرگھر کا صفایا کردیا

مانگامنڈی، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کرگھر کا صفایا کردیا

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)  مانگامنڈی کے نواحی علاقے گاؤں جئے کا ٹبہ میں محمد اقبال اور محمد لطیف جٹ کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔متاثرہ محمد اقبال کے مطابق دس کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 8 تولے طلائی زیورات، دو لاکھ روپے نقدی اور گھر میں پڑا لائسنس یافتہ پستول وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق مسلح ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گریلوں کی جالیوں کو توڑ کر یہ ڈکیتی کی واردت کی  پر مانگامنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں 

مانگامنڈی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتیں علاقہ میں دہشت کی علامت بنتی جا رہی ہے مگر مانگامنڈی پولیس کے پاس تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مانگامنڈی پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -