صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے مسلح ڈاکو توحید نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسامہ  کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر9لاکھ 20 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،  وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار کے گھر سے 6لاکھ 90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکوؤں نے حیدر کے گھر گھس کر 3 لاکھ 80 ہزار کی نقدی لوٹ لیے  ہنجروال  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عثمان  کے گھر سے 2لاکھ  40 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،  کاہنہ میں ڈاکووں نے زاہد کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شرافت  سے 75 ہزار چھین لیے گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے ذوہیب سے 19 ہزار کی نقدی اور موبائل فون شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے وقار سے 15ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ رائیونڈ سٹی اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ،شادباغ اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -