ہتک عزت دعویٰ،گواہ لینا غنی 21 جون کو جرح کیلئے دوبارہ طلب

ہتک عزت دعویٰ،گواہ لینا غنی 21 جون کو جرح کیلئے دوبارہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر گواہ لینا غنی کو 21 جون کو جرح کے لئے دوبارہ طلب کرلیا عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کا حکم بھی دیاایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کی، گزشتہ روزگلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں،عدالت کو وکیل ثاقب جیلانی بتایا گیا کہ لینا غنی اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوسکتیں، وکلاء کی جانب سے میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظورکرلی جبکہ گلوکارعلی ظفر کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔گلوکارہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کے خلاف میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی دائر کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -