امریکن لائسٹف ڈی این کے سکول سسٹم کا اعزاز 

امریکن لائسٹف ڈی این کے سکول سسٹم کا اعزاز 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)امریکن لائسٹف ڈی این کے سکول سسٹم نے ایک اور عالیشان سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ گلشن راوی برانچ کے ہونہار طالب علم خضر کاشف PK 812/0040نے کیمبرج کے امتحان منعقد نومبر 2020ریاضی کے مضمون میں پنجاب بھر میں نمایاں نمبر لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ کیمبرج لرنر کا بہترین ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ جوکہ ہماری ریاضی کے اساتذہ کی انتھک محنت اور مہارت کا نتیجہ ہے۔ ہونہار طالب علم خضر کاشف کے والدین اور اساتذہ اس تاریخ ساز کامیابی پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جس نے او۔ لیول کیمبرج امتحان میں بیٹھنے والے لاکھوں طلبہ میں سے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ آنے جانے والے سالوں میں طالب علم خضر کاشف مذید کامیابیاں سمیٹ سکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -