الخدمت فاؤنڈیشن، ماہ رمضان میں 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن، فطرانہ تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن، ماہ رمضان میں 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن، فطرانہ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن نے اس سال رمضان المبارک میں ملک بھر کے نادار اور مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے فوڈ پیکجز کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں فوڈ پیکجز کی تقسیم، کمیونٹی افطار/کھانے اور فطرانہ کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سال 107900 فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے، 291200افراد کمیونٹی افطار سے مستفید ہوئے جبکہ 13077000 روپے کی رقم مستحقین میں فطرانے کی مد میں تقسیم کی گئی۔ اس طرح سے مجموعی طور پر 10لاکھ 17ہزار افراد مستفید ہوئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کے لئے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کرنے کا مقصدانہیں بھی رمضان اور عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا۔