لیسکوریجن میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، صارفین پریشان
لاہور (انورکھرل) لیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ شیڈول کی سختی سے تردید کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ پر عوام نے شدید غم و غصہ کا ظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی سی کی جانب سے لیسکو میں نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کے اعلان متوقع تھا۔اس حوالے سے لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا شارٹ فال نہیں، بجلی کی طلب اور رسد برابر جا رہی ہے اس لئے لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ لیسکو کے اعلان کی نفی ہے۔ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں جہاں صنعتی یونٹس نہیں وہا ں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش اس کے علاوہ ہے جو کہ گریڈ اسٹیشن کے ہیٹ اَپ ہونے یا فنی خرابی ہونے پرمتعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی لوڈشیڈنگ کر دی جاتی ہے جسے چند گھنٹوں کے باعث بحال کردیا جاتا ہے۔دوسری جانب غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ کاروباری طبقے کو گرمی کے ساتھ ساتھ شدید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی بجلی کی اشیاء جل کر خراب ہورہی ہیں۔اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے پی ڈی سی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان تو کر دیا گیا ہے مگر بجلی کی طلب اور رسد میں کوئی واضح فرق نہ آنے پر اس پر عملدرآمد نہ کیاجا رہا اورنہ ہی متعلقہ افسران کو لوڈشیڈنگ سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ گئیہیں۔ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہو رہی۔بلکہ گرڈ اسٹیشنوں اور ڈسٹری بیوشن لائنوں میں فنی خرابیوں کے باعث بجلی بند رہتی ہے جسے چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ بحال کر دیا جاتا ہے۔