محکمہ کوآپریٹو، اسسٹنٹ رجسٹرار لاء آفیسر محمد شاہد بٹ ریٹائرڈ

محکمہ کوآپریٹو، اسسٹنٹ رجسٹرار لاء آفیسر محمد شاہد بٹ ریٹائرڈ

  

لاہور (پ ر) رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کے دفتر میں محمد شاہد بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب عثمان معظم، محترمہ شفق سلیم جوائنٹ رجسٹرار ایڈمن، تاثیر احمد جوائنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ، محترمہ وحیدہ خانم ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن، جلیل احمد قریشی سی آر ہاؤسنگ، فضل احمد رندھاوا اسسٹنٹ رجسٹرار، جاوید اقبال ہنجرا اسسٹنٹ رجسٹرار جوڈیشل، شیخ نعیم انسپکشن آفیسر، جوڈیشل، غلام مصطفےٰ اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ اور محسن علی اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن موجود تھے۔رجسٹرار کوآپریٹوز اور ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے محمد شاہد بٹ کی محکمہ کیلئے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کو تمنائیہ کلمات کے ساتھ الوداع کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -