پیدائش،اموات سرٹیفکیٹس کی فیس میں اضافہ قابل مذمت ہے،سمیرا کومل

پیدائش،اموات سرٹیفکیٹس کی فیس میں اضافہ قابل مذمت ہے،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان حکومت کی جانب سے پیدائش،اموات،نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے۔پیدائش سرٹیفکیٹ کی فیس میں تین سو سے پانچ ہزار تک فیس مقرر کردی ہے۔پنجاب حکومت کیا بجٹ خسارہ لوگوں پیدائس اور اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس سے پورا کرنا چاہتی ہے۔نئے پاکستان میں جینا اور مرنا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پیدائس،اموات،نکاح اور طلاق سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -