آلودگی کے انسانوں پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں،پروفیسر فضل احمد

 آلودگی کے انسانوں پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں،پروفیسر فضل احمد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے انٹرنیشنل آن لائن سیمینار میں یونیورسٹی ٹیکنالوجی، ملائیشیا سے پروفیسر ڈاکٹر فحرالزمان، یونیورسٹی آف البرٹا، کینیڈا سے ڈاکٹر ا ما ن اللہ، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے پروفیسر ڈ ا کٹر مشتاق احمد اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر سید آفتاب  واجد سمیت متعدد نا مور ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصو صی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد تھے جبکہ صدارت و ا ئس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا  نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث نہ صرف چرند پرند بلکہ انسان بھی نہایت مشکلات کا شکار ہو رہا ہے، لہذا کرہ ارض کے قدرتی نظام کی حفاظت کے بارے میں آگہی کی اہم ضرورت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کہا کہ یوم ماحولیات کے موقع پر ہم سب کو اس کی حفاظت کے لئے تجدید عہد کرنا ہے۔ آخر میں ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عالم سعید نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -