طلبا کو سماجی امور سے آگاہ کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،پروفیسر عبدالمنان خرم

      طلبا کو سماجی امور سے آگاہ کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،پروفیسر عبدالمنان ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ طلبا کی نصابی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف سماجی امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تعلیمی اداروں کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلبا کو ماحولیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اور اسی سے پاکستان کا مستقبل صاف ماحول میں پروان چڑھ سکے گا۔ آگاہی واک جس کا آغاز یونیک بوائز ہائی سکول 111-A نیو مسلم ٹاؤن سے کیا گیاکا اختتام یونیک گروپ ہیڈ آفس 106-A نیو مسلم ٹاؤن پر ہوا۔ واک میں چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم کے علاوہ ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، پرنسپل ہیڈ آفس پروفیسر جہانزیب انور ملک، پرنسپل کوآرڈینیشن پروفیسر محمد مشتاق، مینیجر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز زنیر چوہدری اور ریاض الحق کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -