کاروباری امور کی غیر فعال صورتحال مایوس کن ہے،آصف نوید

  کاروباری امور کی غیر فعال صورتحال مایوس کن ہے،آصف نوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ملک میں کاروباری امور کی غیر فعال صورتحال کاروبار زندگی سے جڑے ہوئے کروڑوں عوام کیلئے شدید پریشان کن ہے۔ ہفتے میں دو چھٹیوں اور بندشوں پابندیوں کے بعد کاروبار بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کے بھاری نرخ ٹیکسز ڈیوٹیز کا ہیوی بوجھ بزنس سیکٹر کو بری طرح اپنے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار نجی موبائل فون اسیسریز کمپنی کے سربراہ  آصف نوید نے ایک بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -