مانگا منڈی میں لاک ڈاؤن کے باوجود ہفتہ بازار لگایا گیا

  مانگا منڈی میں لاک ڈاؤن کے باوجود ہفتہ بازار لگایا گیا

  

مانگا مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ گار) مانگا منڈی  میں حکومتی احکامات کو ہوا میں اُڑایا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود ہفتہ بازار لگایا جس میں سیکڑوں خواتین، بچے مرد شاپنگ کرنے میں مصروف رہے،انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی۔اس حوالے سے تھانہ مانگا منڈی سے رابطہ کیا تو نائب محرر منشی شہزاد نے کہا کہ مجھے اس بارے میں بالکل علم نہیں۔ ایس ایچ او سے رابطہ کیا تو اس کے گن مین مراتب علی نے ٹیلی فون اٹھا کر کہا کہ صاحب تھانے میں آرام کر رہے ہیں بعد میں بات کریں گے۔ دکا ند ا ر و ں نے شدید مذمت کرتے ہوے وزیر صحت یا سمین راشد اوروزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -