صاف ستھرا ماحول قوم کی ترقی  اورصحت کیلئے ناگزیر ہے،شیخ جعفر محمود

صاف ستھرا ماحول قوم کی ترقی  اورصحت کیلئے ناگزیر ہے،شیخ جعفر محمود

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر یونائیٹڈ ہیومن رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ صدر شیخ جعفر محمود، مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسر سدرہ ذاکر بٹ، سنئیر نائب صدر رفیق چوہدری، سیکرٹری جنرل سلمان شاہ اور سماجی شخصیت میڈم نرگس کی خصوصی شرکت۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے صدر شیخ جعفر کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول فرد سے لیکر پوری قوم کی ترقی،صحت وخوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے۔ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا ایک درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے۔  سوشل ویلفیئر آفیسر سدرہ ذاکر بٹ کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے گھروں سمیت محلے کو بھی صاف ستھرا رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -