حکومت سبزی منڈیوں کیلئے خاص بجٹ مختص کرے،چوہدری اعجاز

حکومت سبزی منڈیوں کیلئے خاص بجٹ مختص کرے،چوہدری اعجاز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائی بجٹ میں سبزی منڈیوں کی تعمیر و ترقی بازاروں مارکیٹوں کے مسائل کے تدارک کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے۔ صوبائی دارالحکومت کے اہم ترین تجارتی مرکز مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، ٹریفک، صفائی کے مسائل کو بہتر بنانے  کیلئے خصوصی فنڈز اور تجارتی طبقے کیلئے کرونا بزنس بحالی فنڈ کا اعلان کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاروبار زندگی میں تعطل آنے سے پیدا ہونے والے کاروباری بحران کو ٹالنے کیلئے معاشی حکومتی ماہرین کو ریلیف اور سبسڈیز پر مبنی پالیسیز لانے کے احکامات دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -